|

وقتِ اشاعت :   March 23 – 2020

قلات: ڈپٹی کمشنر قلات شہیک بلوچ کی خصوصی ہدایت پر قلات میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیئے اسپرے کیا گیامہم میں میونسپل کمیٹی کا چیف آفیسر اور دیگر عملہ نے حصہ لیا۔

مہم کے دوران گھروں اور دفاتر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیئے سپرے کیا جائے گا سنیٹری انسپیکٹر میونسپل کمیٹی منظور احمد لانگو کے مطابق ڈپٹی کمشنر شہیک بلوچ کی خصوصی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عطا ء اللہ بازئی کے نگرانی میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے قلات میں کرونا وائرس کے خلاف اسپرے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہیں اور گزشتہ روز ضلعی دفاتر اور شہر کے مختلف علاقوں میں اسپرے کیا گیا۔