کوہلو: ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہی ہے عوام کے تعاون سے ہی کرونا وائرس پر کنٹرول ممکن ہے ہر کوئی اپنے صحت اور صفائی کا خاص خیال رکھے گھروں سے باہر نہ نکلیں یہ اقدامات عوام کی بہتری اور حفاظت کیلئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر رضاکار ٹیموں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم وطنوں کی طرف سے رضاکارانہ طور پر ملک و قوم کی خدمت اور حفاظت کیلئے اپنے آپ کو وقف کرنا قومی یکجہتی کا ثبوت ہے پوری قوم کورونا وائرس کے خلاف حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
طبی ماہرین کی جانب سے بتائے گئے احتیاطی تدابیر کو اختیار کرکے ہم اس مہلک بیماری سے بچ سکتے ہیں ہر پڑھے لکھے اور ذی شعور فرد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ حکومتی کے پیغام کو آگے پہنچائے رضاکار اپنے اپنے علاقوں میں عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور گھروں میں رہنے کے پیغام کو ہر گھر تک پہنچائے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ گھروں میں رہ کر اس موذی مرض سے بچ سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورو نا وائرس ایک عالمی وباء ہے جس کی روک تھام کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے عالمی وباء کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ہم سب نے مل کر آگاہی مہم کو پھیلانا ہے،اس موقع پر رسالدار میجر لیویز شیر محمد مری،ایس ایچ او غلام فرید مری بھی موجود تھے۔