خضدار : بی این پی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل نے کہا ہے کہ ایک جانب سے صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی بات کی جا رہی ہے تو دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان پکنک منانے میں مصروف ہے وزیر اعلیٰ کی پکنک منانے کی خبروں نے واضح کر دیا کہ حکومت کورونا وائرس کے معاملات میں عوام اور صوبے کے عوام کے کتنے ہمدرد ہیں۔
ان خیالات اظہارانہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میر محمد اکبر مینگل نے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی غلط حکمت عملی اور تفتان بارڈر سے فوری طور پر لوگوں کو اپنے اپنے صوبوں میں روانہ نہ کرنے کی وجہ سے آج بلوچستان بھر میں کورونا وائرس پھیلنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا تھا ور اب حکومتی غیر سنجیدگی مزید کھل کر سامنے آ گئی۔
اپنے پیغامات میں عوام الناس سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں،یہ چھٹیا ں انہیں پکنک منانے کے لئے نہیں بلکہ گھروں میں محدود رکھنے کے لئے دئیے گئے ہیں دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان خود پکنک منانے میں مصروف ہے۔
اس عمل سے لوگ کیاسبق حاصل کرینگے رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت خصوصا ً وزیر اعلیٰ بلوچستان کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے چائیے بلوچستان کے تمام اضلاع کے ضلعی ہسپتالوں میں کورونا وائرس ٹسٹ کرنے کے کٹ موجود نہیں ہنگامی طور پر تمام ہسپتالوں میں کوروناوائرس ٹسٹ کرنے کے کٹ فراہم کئے جائیں لاک ڈاون پر سختی سے عمل درآمد کروانے کے ساتھ ساتھ مزدور و دہاڑی دار طبقہ کے لئے صوبائی سطح پر بھی پیکج کا اعلان کیا جائے اگر غیر سنجیدگی کا یہ عالم رہا تو اللہ نہ کریں ہم کسی بڑی نقصان سے دو چار ہو سکتے ہیں۔