کوئٹہ: محکمہ داخلہ بلوچستان کے حکم کے مطابق کرونا وبا ء کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام صوبہ بلوچستان میں لاک ڈاون کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تمام افراد اپنے گھروں پر رہیں گے۔ حکومت پاکستان وزارت داخلہ نے پاک آرمی کے بلوچستان میں تعیناتی کی منظوری بھی دے دی۔ لاک ڈاون اور تمام نقل و حرکت پر پابندی 24 مارچ سہ پہر 12 بجے سے 7 اپریل سہ پہر 12 بجے تک ہوگا۔
تمام سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے تاہم ضروری سروس کے حامل افراد اس پابندی سے مثتثنی ہونگے۔بلوچستان حکومت نے آج منگل دن بارہ بجے سے سات اپریل تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا محکمہ داخلہ کے نوٹیفیکشن کے مطابق کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ہر قسم کی غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے پر پابندی عائد ہوگی جبکہ صرف اور صرف ضرورت کا سامان فروخت کرنے دوکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے