نوکنڈی : محکمہ داخلہ کے احکامات پہ نوکنڈی میں بھی جزوی لاک ڈاؤن، میڈیکل اسٹور پرچون، گوشت، سبزی فروش اور تنور کھلے رہے بازار میں ٹریفک اور رش بھی انتہائی کم رہی۔
تفصیلات کیمطابق کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے نوکنڈی میں بھی جزوی لاک ڈاؤن رہی ہے جہاں میڈیکل اسٹورز،پرچون،گوشت،سبزی فروش سمیت تنور والے کھلے رہے جبکہ باقی مارکیٹیں بند رہی شہر میں لوگوں کی رش بھی کم رہی اور ٹریفک کی روانی بھی نہ ہونے کی برابر تھا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد وارث نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے کیے گئے احکامات پہ عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن ہی سے اس وباء سے لوگوں کو محفوظ کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ لوگ کوشش کریں کہ بہت کم گھروں سے نکلے گھر کے ایک فرد کو بازار میں سودا سلف کیلئے آنا چائیے بازاروں میں رش کرنے سے گریز کیا جائے تاکہ اس وباء کا مقابلہ کیا جاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ جن دکانداروں کو مستثنیٰ دی گئی ہے وہاں بھی رش نہیں ہونا چائیے لوگ اپنی ضرورت کیمطابق بازاروں کا رخ کریں انہوں نے کہا کہ لوگوں کی تعاون سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا تدارک ممکن ہوگا اپنا اور اپنی فیملی سمیت ملک و ملت کی حفاظت کیلئے 24مارچ سے 7اپریل تک گھروں میں قرنطینہ میں رہ کر اس جنگ کو شکست دینے میں حکومت کا ساتھ دیا جائے۔