|

وقتِ اشاعت :   March 25 – 2020

نوکنڈی : نوکنڈی میں جزوی لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے،تحصیلدار کا بازار کا دورہ،زخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کرنیوالوں کیخلاف آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

تفصیلات کیمطابق محکمہ داخلہ کے احکامات پہ نوکنڈی میں دوسرے دن بھی جزوی لاک ڈاؤن رہی،میڈیکل اسٹورز،گوشت،پرچون اور سبزی فروش کی دکانیں کھلی رہی لوگوں کا رش بہت کم رہا،ضروری سودا سلف کی خریداری میں لوگوں کا بازار کا رخ کرنا پڑا،ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر تھا نوکنڈی کے زیادہ تر آبادی نے کورونا وائرس سے ممکنہ حفاظتی اقدامات کے تحت اپنے گھروں تک محدود رہے۔

تحصیلدار نوکنڈی عرفان خلجی کا بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جزوی لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا مختلف دکانوں میں صحت و صفائی اور نرخ نامہ بھی چیک کیا اس موقع پہ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی گرانفروشی اور زخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائیگی،شکایت ملنے پہ آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ شہری کورونا وائرس کے ممکنہ حفاظتی اقدامات کے تحت حکومتی احکامات کی پاپندی کرتے ہوئے غیر ضروری گھومنا پھرنا کم کرکے گھروں تک محدود رہے انکی حفاظت کیلئے یہ اقدامات کیے گیے انکی تعاون سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی تدارک ممکن ہوگا۔

انہوں نے کہا نوکنڈی سے متصل افعان بارڑز سے آٹا اور مرغی کی اسمگلنگ پہ کڑی نگرانی شروع کر رکھی ہے کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کرنے نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی نقل و حمل پہ پابندی ہے شہری تعاون کریں تاکہ کورونا وائرس کیخلاف اس جنگ میں کامیابی مل سکیں۔