|

وقتِ اشاعت :   March 25 – 2020

خضدار : ڈ پٹی کمشنرز لاک ڈاون کے فیصلے پر ہر صورت عملدرآمد کرکے لوگوں کو گھروں تک محدود کردیں۔ذخیرہ اندوزی کی اطلاع پر فوری کارروائی کی جائیگی کمشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہر کی تمام ڈپٹی کمشنرز کو سختی سے ہدایت۔

کمشنر قلات ڈویژن نے کہا ہے کہ کرونا جیسے مہلک وبا کی وجہ سے ملک اس وقت مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔عوام لاک ڈاؤن کے حکومتی فیصلے کو سنجیدگی سے لیکر اپنے اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔

کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہے کہ لاک ڈاؤن کے حکومتی فیصلے پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائیں اور اس حولے سے فوری و ضروری اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کی کسی صورت گنجائش نہیں اگر کسی نے ناجائزمنافع خوری یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی کوشش کی تو فوری طور پر سرکاری مشینری حرکت میں أجائیگی اور ایسے عناصر کے خلاف نہ صرف سخت کاروائی کی جائیگی بلکہ قبضہ میں لیا گیا سامان غریب خاندانوں میں مفت تقسیم کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ کرونا کی وبا پر قابو پانے کے لئے ضروری ہے کہ شہری گھروں تک محدود رہیں۔

اس دوران درپیش عوامی مشکلات کا اندازہ ہے لیکن کرونا سے بچاو کے لئے حکومتی اقدامات شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے ہیں عوام کو اب سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے مہلک وبا کے خلاف جنگ میں حکومتی اداروں کا ساتھ دینا چاہیں کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ کرونا جیسے مہلک وبا سے بچنے کا واحد طریقہ یا حل احتیاطی تدابیر اختیار کرناہیں۔ شہری اس دوران اپنے گھروں کو عبادت گاہ اور اپنی تنہائی کو تلاوت قرأن پاک کا ذریعہ بنا ئیں اس میں مکمل شفاء ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا اس وقت مشکل صورتحال سے دوچار ہے ہمیں ایک زندہ قوم کی حیثیت سے حالات کا مقابلہ کرنا ہے۔ماہرین صحت کی ہدایات پر عمل کرکے ہی ہم اس جنگ میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے علماء کرام قبائلی عمائدین سیاسی ورکروں و میڈیاکے کردار کو انتہای اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مزہبی طبقہ عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے بنیادی کردار ادا کرسکتا ہے۔

علماء کرام کی ذمہ دادی بنتی ہے کہ وہ اس مشکل صورتحال میں لوگوں کی صحیح معنوں میں رہنمای کریں اور لوگوں کو باورکرائیں کہ ایک دوسرے سے مصافحہ کرناگلے ملنا کرونا جیسے مہلک وجان لیوا وبا کو قوت وتوانائی فراہم کرنے کے مترادف ہے۔کمشنر قلات ڑویژن حافظ محمد طاہر نے کہا کہ لاک ڈاون کے باعث مزدور و دھاڑی دار طبقے کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس حوالے سے صوبائی حکومت پالیسی ترتیب دے رہی ہے تاہم سیاسی رہنماؤں صاحب اختیار لوگوں کافرض بنتا ہے کہ معاشی طور پر کمزور و نادار لوگوں کی مدد کریں۔مشکل وقت میں غریب افراد کی مدد کرکے ہی ہم اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرسکتے ہیں۔