ڈھاڈر: کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ڈھاڈر میں مکمل لاک ڈاؤن،ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی چاندی اشیاء خردونوش کی قیمتوں میں دوسو گنااضافہ کوئی پوچھنے والا نہیں انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال بنائے عوامی حلقوں کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق صوبے کی دیگر حصوں کی طرح ڈھاڈر میں بھی گزشتہ روز کرونا وائرس کے خطرے سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن کیا گیا جسکا فائدہ ذخیرہ اندوزی کرنے والے نے بھرپور طریقے سے اٹھایا اور اشیاء خردنوش کی قیمتوں میں یکایک دو سوگنا اضافہ کردیا رندعلی ڈھاڈر بازار میں لاک ڈاؤن کا سنتے ہی دکانداروں نے اشیاء خردنوش کی قیمتوں میں دو سو گنا اضافہ کردیا جس سے عوام ششدر رہ گئے ڈھاڈر میں اچانک مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آنے کی وجہ سے غریب طبقہ جائے تو کہاں جائے ایک طرف ملک میں پہلے سے بیروزگاری اور مہنگائی عروج پر ہے ایسے میں کرونا وائرس کا خطرہ اللہ کا عذاب ہے۔
دوسری جانب من مانی ریٹس اور اشیاء خردنوش کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہونے سے سفید پوش طبقہ کی ہائے نکل گئی ہے اور جینا دوبھر ہورہا ہے ڈھاڈر کے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈھاڈر میں مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ زندوزی کرنے والے کے خلاف کاروائی کی جائے اورپرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال بناکر چیک اینڈ بیلنس کو کنٹرول رکھا جائے۔