|

وقتِ اشاعت :   March 26 – 2020

ماشکیل: ماشکیل کے قبائلی و سیاسی رہنماء میر حاجی نظام الدین محمد حسنی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں عالمی وبا کی ماشکیل میں غیر تسلی بخش انتظامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے بہوئے کہا کہ ایران باڈر مزہ سر میں دوجگی نماخالی ٹینٹ ہر گز وائرس کی تشخیص اور روک تھام نہیں کر سکتے۔

ان میں وائرس سے متعلق کوئی سہولت موجود نہیں حکومت کرونا وائرس کی انتظامی حوالے سے مکمل ناکام ہو چکا ہے۔انھوں نے باڈر کی لاک ڈاؤن سے مزدور طبقوں کی مشکلات اور معاشی تنگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زیادہ تر مزدور اور دیہاڈی پر کام کرنے والے متاثر ہونگے ایسے موقع پر تمام مکتب فکر کے لوگ بالخصوص حکومت مزدور طبقے کی کمک و مدد کیلئے آگے آئے۔

انھوں نے کہا یہ وقت اللہ پاک کی بارگاہ میں توبہ اورصدقہ و خیرات کا ہے کوشش کریں زیادہ سے زیادہ استغفار اور مزدور طبقے کے ساتھ صدقہ و خیرات کے طور پر مدد کریں۔