کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 65 دکانیں سیل، 71 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ندا کاظمی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 25 سو سے زائد دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ کارروائی کے دوران 300 سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا،ندا کاظمی نے کہا ہے کہ لوگ دفعہ 144 کی خلاف کرنے سے گریز کریں۔