چمن: پوری دنیا کوکروناء وائرس نے اپنی لیٹ میں لینا شروع کردیا جبکہ کئی ممالک نے لاک ڈاؤن شروع کردیا اور پورے صوبے بلوچستان میں بھی لاک ڈاؤن شروع ہوگیاہے جس کی وجہ سے چمن شہربھی جزوی طورپر بند ہوگیاہیں۔
عوامی حلقوں فیض اللہ سادہ،نصیب اللہ،نسیم خان،محمدداؤد شاہ،طورجان،اخترمحمد،روح اللہ اوردیگرنے کہاکہ ڈاکٹروں نے کروناء وائرس کے آگے ہتھیار ڈال دیئے قرنطینہ سینٹر اور ہسپتال میں ڈیوٹی دینے کی بجائے غائب ہوگئے ہیں جبکہ اکثر اپنے کلینکوں میں یا دیگر جگہوں پر دیکھے گئے ہیں جبکہ چمن شہرمیں لاک ڈاؤن کروناء وائرس کے خلاف ایمرجنسی کی طرح ہیں اورخدانخواستہ کروناء وائرس کے کیسسز کسی بھی وقت منظر عام پر آسکتے ہیں جبکہ عوام کی امید ہی ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف ہیں جبکہ چمن شہرمیں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے عوام سے ایک مرتبہ پھر اپیل کی گئی کہ وہ اپنے گھروں تک محدود ہوجائے اور کروناء وائرس کا خطرہ اسی وقت ٹل سکتاہیں۔
جب وہ شہرمیں کم سے کم نکل آئے اور شہری چمن شہرمیں رش بنانے کی بجائے اپنے گھروں سے نہ نکلے کیونکہ کروناء وائرس کے خلاف جنگ صرف اسی صورت جیتی جاسکتی ہیں جب شہری حکومت کاساتھ دیں ۔