چمن: چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حافظ محمد سلیم اچکزئی کی نگرانی میں سینٹری انسپکٹر اصغراچکزئی کی سربراہی میں لیبر ٹیموں نے میں مختلف شاہراہوں اور روڈوں پر صفائی اور ستھرائی کا کام جاری رکھا کرونا ائرس سے بچاؤ کیلئے صفائی اور اسپرے کاکام میونسپل کارپوریشن کی جانب سے عرصہ دراز سے جاری ہیں ۔
جس میں شہر کے اہم مارکیٹوں،سرکاری عمارتوں اور دفاتروں اور مختلف شاہراہوں اور روڈوں پر صفائی کے ساتھ ساتھ اسپرے کا کام بھی جاری ہیں ۔
کیونکہ بیرون ممالک میں کروناء وائرس کا خاتمہ میں اسپرے اور صفائی کا کردار بھی اہم رہاہیں جبکہ میونسپل کارپوریشن انتہائی کمزور اورکم مشینر ی اور کم لیبروں کیساتھ صفائی اور اسپرے کا سلسلہ جاری رکھاہیں جو کہ طویل ہوتاجارہاہیں کیونکہ چمن شہر بیالیس بلاک پر مشتمل ہیں ۔
جس کیلئے مشینری اور لیبروں کی زیادہ تعداد کی ضرورت ہیں انجمن تاجران دوکانداران کے سٹی صدر حاجی واحد اچکزئی نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ چمن میونسپل کارپوریشن کی مشینری اور لیبروں کی تعداد پورا کریں تاکہ کروناء وائرس سے چمن کے شہری بچ سکے۔