کوہلو : کورونا وائرس کے پیش نظر تمام انتظامی محکموں نے اقدامات مزید تیز کردیئے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے شہر کے گلی محلوں کی صفائی کے کام کو مزید تیز کردیا گیا ہے۔
سپروائزر میونسپل کمیٹی جلال مری کی سربراہی میں میونسپل کمیٹی کے عملے نے شہر کے مختلف گلی محلوں میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے نالیوں، سیوریج لائنوں کی صفائی اور کوڑا کرکٹ سے کچرہ اٹھا لیا ہے جبکہ لوڈر کے ذریعے شہر کے وسط میں قائم کچرے کے ڈھیر اٹھا لیئے گئے۔
اس موقع پر جلال مری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہر فرد نے اپنا کردار ادا کرنا ہے کورونا وائرس کا کوئی علاج تاحال دریافت نہیں ہوا اس لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے چاہیں میونسپل کمیٹی کی جانب سے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے صفائی کے عمل کو مزید تیز کردیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی کے عملے نے شہر کے مختلف گلی محلوں میں نالیوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی اور شہر کے وسطی علاقوں سے کوڑا کرکٹ اٹھا کر پھینک دیا ہے اور آئندہ والے دنوں میں صفائی کے عمل کو مزیدتیز کردیا جائے گا۔کوہلو شہر میں جگہ جگہ ہونے والے کلین اینڈ گرین مہم کی خود نگرانی کررہا ہوں اور بہت جلد شہر بھر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال مزید بہتر نظر آئے گی۔