|

وقتِ اشاعت :   March 27 – 2020

بھاگ: بلوچستان بھر کی طرح بھاگ شہر میں بھی کرونا وائرس کی روک تھام شہریوں کی حفاظت کے لیئے لاک ڈاؤن جاری ہے روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے والے مزدور دو وقت کی روٹی کے لیئے ترس گئے۔ حکومت اپنے وعدوں پر عمل در آمد یقینی بنائے اور غریبوں و مزدوروں کو ماہانہ خرچ دیا جائے۔

انتظامیہ کی طرف سے شہر بھر میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہوٹلوں دکانوں ریڑھی بان رکشہ ڈرائیور اور گدھا ریڑھی ودیگر مزدور مالی بحران کا شکار ہیں اور کھانے پینے کی اشیاء نہ ہونے کی وجہ سے فاقہ کرنے پر مجبور ہیں۔

ان غریب مزدوروں نے وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے وعدوں کے مطابق غریب دیہاڑی دار مزدوروں کی مالی امداد کو یقینی بنائیں۔