قلات: ملک کے دیگرحصوں کی طرح قلات میں بھی جمعہ کی نمازیں مساجد میں نہیں ہو سکیں لوگوں نے اپنے گھروں میں پنجگانہ نمازیں ادا کیں جبکہ ضلعی انتظامیہ انتظامیہ کی جانب سے قلات میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کیا گیا جس کے تحت میڈیکل اسٹور کرینہ اسٹور یوٹیلیٹی اسٹور سمیت تمام کاروباری مراکز بھی بند رہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے مساجد میں جمعہ کی نماز پر پابندی لگنے کے بعد ملک کے دیگر شہروں کی طرح قلات میں بھی جمعہ کی نماز مساجد میں نہیں ہو سکی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صبح ہی علمائے کرام کو بتایا گیا تھا کہ مساجد میں نماز جمعہ ادا نہیں ہو گی اور دیگر پنجگانہ نمازوں میں بھی پانچ افراد سے زیادہ نمازی نہیں ہونی چاہئے لوگ اپنی پنجگانہ نمازیں اپنے گھروں میں ادا کریں تاکہ اس موزی مرض کو مزید پھیلنے سے روکا جائے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جمعہ کو قلات میں مکمل لاک ڈاؤن کی گیا۔
ضلع انتظامیہ نے صبح سے کھلی میڈیکل اسٹور کریانہ اسٹورز اور سبزی مارکیٹ کو بھی بند کر دیا اور شہر میں لوگوں کی مٹر گشت پر بھی پابندی لگادی جبکہ پولیس اور لیویز اہلکار موٹر سائیکلوں پر ڈبل سواری کرنے والوں کو رو ک روک کر انہیں بازار بند ہونے اور کرونا وائرس کی پھیلاؤ سے متعلق عوام کو آگاہی بھی دیتے رہے۔