|

وقتِ اشاعت :   March 28 – 2020

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت اور گائیڈ لائن کے مطابق حکومت بلوچستان کا کنٹینر زپر مشتمل اسپتال اور ریلیف اینڈایمرجنسی سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کنٹینر اسپتال علاج و معالجہ کی تمام جدید سہولیات آپریشن تھیٹر آئیسو لیشن رومز اور ڈاکٹرز اور پیر امیڈکس کی رہائش پر مشتمل ہوگا۔

کنٹینر ریلیف اینڈ ایمرجنسی مرکز میں رہائشی سہولیات اور غسل خانے موجود ہونگے۔ اسپتال اور ایمرجنسی مرکز کو وبائی امراض اور قدرتی آفات کی صورت میں فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں منتقل کیا جاسکے گا، ابتدائی طور پر پی ڈی ایم اے کے پاس دستیاب 15سو کنٹینرز کو منصوبے کیلئے بروئے کار لایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کنٹینر اسپتال کے لیئے ڈاکٹراور پیر ا میڈکس بھرتی کی جائیں گے جبکہ وزیراعلیٰ جام کمال خان نے پی ڈی ایم اے کو منصوبے کو عملی جامعہ پہنانے کی ہدایت کردی ہے۔