دالبندین: ضلع بھر میں لاک ڈاون جاری ہفتے میں صرف دو دن مٹن اور چکن کے دوکانوں کو کھولنے پر عوام کی جانب سے تشویش کا اظہار تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح چاغی ضلع کے تمام شہروں میں پانچویں روز بھی لاک ڈاون جاری رہا شہر میں سبزی، میڈیکل اسٹورز، پرچون کے دوکانیں کھلی رہے۔
باقی تمام شہر کے دوکانیں بند رہے ادھر عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی جانب سے گوشت کے دوکانوں کو بند رکھنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ملک بھر میں مٹن اور چکن کے دوکانیں کھلی ہوئی ہے دالبندین میں انتظامیہ نے صرف اتوار اور جمعرات کو مٹن اور چکن کے دوکانوں کو کھولنے کے احکامات جاری کیا ہے۔
عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی جانب سے دالبندین اور چاگئے شہر میں قصائی کے دوکانوں کو بند رکھنے پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں قصائی کے دوکانیں کھلی ہوئی ہے دالبندین میں انتظامیہ نے اپنا ایک قانون بنا رکھا ہے قصائی کے دوکانوں روزانہ صبح نو بجے سے لیکر تین بجے تک کھولنے کے احکامات جاری کریں کم از کم عوام گوشت خرید سکیں صرف ہفتے میں دو دن قصائی کے دوکانوں کو چند گھنٹے کے لیے کھول لینا عوام کے ساتھ ظلم اور نا انصافی کے مترداف ہے۔
عوام سبزی کھا کھا کر تنگ آچکے ہیں اور دالبندین میں قصائی کے دوکانوں پر اتنا رش بھی نہیں ہوتا ہے ہفتے دو دن کھولنے سے عوام سارا قصائیوں کی جانب گوشت لینے کا رخ کرتے ہیں جس سے کرونا وائرس پھیلنے کا زیادہ خدشہ ہوتا ہے اور احتتیاطی تدابیر کے دھجیاں بھی اڑا دیتے ہیں اور انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے تو لہذا روزانہ کی بنیاد قصائی کے دوکانوں کو کھول دیا جائے۔