اوستہ محمد : مستری مزدور یو نین اوستہ محمد کے چیر مین محمد ر مضان ببر نے کہا ہے کہ اوستہ محمد شہر میں لاک ڈاون ہو نے سے خاص کر مزدور طبقہ مشکلات سے دوچار ہیں۔
کیونکہ مزدور طبقہ لاک ڈوان سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں اور کمشنر نصیر آباد ڈویثرن ڈپٹی کمشنر جعفر آباد اور اسسنٹ کمشنر اوستہ محمد کو چائیے کہ وہ مستری مزدور یونین کے عہداروں سے مل کر مزدوروں کی مشکلات کو آسان بنانے کے لئے ان کا راشن اور دیگر ضروریات کو پورا کر نے کے لئے فوری اقدامات کئے جائے تاکہ مزدوروں کے گھروں کا چولہا بوجھنے سے بچ سکے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مزدور طبقہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور مزدور سارا دن محنت مزدور ی کرتے ہیں لیکن لاک ڈوان اور شہر بند ہونے سے مزدووں کے مشکلات میں ا ضافہ ہوا ہے کیو نکہ مزدور روز کماتے ہیں اور اپنے گھروں کا گزارہ کرتے ہیں۔
اس لئے ہم ڈپٹی کمشنر جعفر آباد سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ فوری طور پر مزدوروں کے لئے ریلیف کا بدوست کیا جائے تاکہ غریب مزدوروں کے مشکلات میں کم ہو اور ان کی گھروں کی خوشی واپس لوٹ آئے اور اگر حکو مت مزدوروں کا دادرسی نہیں کیا تو مستری مزدور یونین اوستہ محمد اپنا آئندہ کا لائحہ عمل تیار کر یں گے۔