مستونگ: پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کے صدر عبدالسلام زہری جنرل سیکرٹری سعید احمد سمالانی چئرمین افتخار احمد آبیزئی سرپرست اعلی حافظ عبدالقادر قریشی سینئر نائب صدر محمد ہاشم کرد محمد طارق سرپرہ چیف آرگنائزر محمد عارف باروزئی حاجی آدم خان ترین عبدالحنان ترین میر پسند خان شاہوانی سمیت دیگر عہدیداروں نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ورکر کا کردار ادا کرنے والے پیرامیڈیکل اسٹاف کو اپ گریڈیشن وفاق،خیبر پختون خواہ اور سندھ طرز پر ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس سروس اسٹرکچر اور رسک الاؤنس الاؤنس دیا جائے۔
تمام صوبوں میں پیرامیڈیکل اسٹاف کو اپ گریڈیشن ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس سروس اسٹرکچر اور رسک الاؤنس دیا جا چکا ہے مگر بدقسمتی سے بلوچستان کے پیرامیڈیکس تاحال محرومی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام محکمے بند ہیں جب محکمہ صحت کے ملازمین پیرامیڈیکل اسٹاف چوبیس گھنٹے پہلے سے زیادہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں لیکن اسکے باوجود 2013 سے لے کر تاحال پرامن احتجاج کے باوجود یہ ملازمین اپنے حقوق سے محروم ہیں ۔
بلوچستان کے تمام محکموں کے ملازمین کو اپ گریڈیشن دی گئی ہے بلوچستان کے ڈاکٹرز، فارماسٹس اور نرسز کو بھی ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دیا جا چکا ہے لیکن محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے یہ غریب ملازمین تاحال قلیل تنخواہوں میں تمام تر مراعات سے محروم ہیں اس وقت دنیا بھر میں محکمہ صحت اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے کردار کو تسلیم کیا گیا ہے اور یہی اسٹاف جان ہتھیلی پر رکھ کر ہائی رسک میں مخلتف بارڈرز سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فرنٹ لائن پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں لیکن اسکے باوجود انکو اپ گریڈیشن ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس سروس اسٹرکچر اور رسک الاؤنس نہ دینا لمحہ فکریہ ہے۔
جس سے ان ملازمین کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے اسکے علاوہ بلوچستان بھر میں محکمہ صحت کے ملازمین پیرامیڈیکل اسٹاف حفاظتی کٹس سے محروم ہیں جوکہ انتہائی خطرناک صورتحال ہے جسکے باعث فرنٹ لائن پر لڑنے والے یہ سپاہی نہ خود محفوظ ہیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی خطرہ ہیں انہوں نے وزیراعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان سیکرٹری صحت اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ پیرامیڈیکل اسٹاف کو اپ گریڈیشن ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس سروس اسٹرکچر اور رسک الاؤنس کی فوری طور پر منظوری دی جائے اور بلوچستان کے تمام اضلاع میں محکمہ صحت کے ملازمین کو حفاظتی کٹس، ماسک سینیٹائزر دئیے جائیں۔