|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2020

اوستہ محمد :  مستر ی مزدور یو نین اوستہ محمد کے صدر قادر بخش ابڑو اور اتیرا قومی اتحاد کے سر برا ہ و مستر ی مزدور یو نین کے سینئر رہنما خا دم حسین اتیرا نے کہا ہے کہ اوستہ محمد شہر میں لا ک ڈا ون ہو نے کی وجہ سے روزہ مر ہ کی مزدوری کر نے والے مزدور طبقہ سخت پر یشا نیوں سے دو چار ہے اور سارا دن محنت کر کے اپنے بچوں کے پیٹ پال رہے ہیں اور شہر میں آ ج چھٹا روز اوستہ محمد شہر میں لاک ڈا ون ہو نے سے مزدور طبقہ کے گھر کا چو لہہ بھی ٹھنڈا ہو کررہ گیا ہے۔

جس کی وجہ سے مزدور وں کے مشکلات میں مزید اضا فہ ہوا ہے اور حکو مت کی جانب سے روز مر ہ مزدور ی کما نے والا وہ بھی گھر میں محصو ر ہو کر رہ گئے ہیں کیونکہ مزدور طبقہ لاک ڈا ون سے زیا دہ متا ثر ہو رہے ہیں اس لیئے ہم حکو مت بلو چستان اور کمشنر نصیر آ باد ڈویژن ڈپٹی کمشنر جعفر آ باد اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد سے مطا لبہ کرتے ہیں کہ وہ مستر ی مزدور یو نین اوستہ محمد کے ساتھ مل کر مستر ی مزدوروں کے مشکلا ت کو آ سان بنا نے کے لیئے فور ی اقدا مات کیئے جائیں تا کہ مستری مزدوروں کے لیئے را شن اور دیگر ضروریات کو پورا کر نے کے لیئے اقدا مات کیئے جائیں تا کہ ان کے گھروں کا چو لہہ بجنے سے بچ جا ئے۔

انہوں نے کہا کہ مزدروں کے گھروں میں ماتم چھا یا ہوا ہے اور ان کے گھر میں کھا نے پینے کے اشیا ء خور د نوش بھی نہیں ہے اس لیے حکو مت روز مر ہ کمانے والے مزدوروں کو فور ی ریلیف فرا ہم کر یں تا کہ وہ اپنے گھروں میں اپنے بچوں کے پیٹ پا ل سکیں انہوں نے کہا کہ حکو مت نے شہر وں میں لا ک ڈاون کر کے عوا م کو گھروں میں رہنے کا احکا ما ت جار ی کیئے لیکن آ ج چھٹا دن ہے غر یبوں کو حکو مت کی جانب سے کوئی ر یلیف نہیں مل رہا ہے اگر یہ سلسلہ جار ی رہا تو مستر ی مزدور یو نین اپنے آ ئند کا لا ئحہ عمل تیار کر یں گے تا کہ مزدروں کے گھروں کے خو شحا لی دو بار ہ لو ٹ آ ئے۔