|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2020

قلات: آل پارٹیز قلات نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے زائرین کو قلات منتقل کرنے کو کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے زائرین کو قلات منتقل کرنا قلات میں کرونا وائرس کو جان بوجھ کر پھیلانے کی مترادف ہے۔

اگر صوبائی حکومت نے زائرین یا کس بھی کرونا وائرس کے مریض کو پرنس عبدالکریم خان ہسپتال قلات منتقل کرنا کا فیصلہ کیا ہے تو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے کیونکہ ہم دس افراد کی قربانی دیکر بھی اپنے بچوں اور اپنے علاقے میں لوگوں کو کرونا وائرس کا شکار مریضوں کو لانے کی اجازت نہیں دینگے ان خیالا کا اظہار آل پارٹیز کے رہنماؤں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر قلات سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی قلات اسکار ڈن لیڈر (ر) عبد الحق بلوچ عمرانی آل پارٹیز کے رہنماؤں میر منیر احمد شاہوانی میر قادر بخش مینگل مولانا محمد قاسم لہڑی حاجی عزیز مغل سید عبدالطیف شاہ مولانا محمد حیات حافظ حبیب احمد سلطانی سر دار غلام حسنین عمرانی عبدالحلیم مینگل اور دیگر بھی موجود تھے۔

و فد سے گفتگو کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر قلات شہیک بلوچ اور ایس ایس پی عبدالحق عمرانی نے کہا کہ ہمیں ابھی تک صوبائی حکومت اور محکمہ داخلہ سے اس طرح کے احکامات ہمیں ابھی تک موصول نہیں ہوئے ہیں یہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ایک خبر ہے جس میں کوئی صداقت نہیں اگر صوبائی حکومت نے اس طرح کا فیصلہ کیا ہوتا تو سب سے پہلے ہمیں بتاتے۔

آل پارٹیز کے رہنماؤں نے ڈی سی اور ایس ایس پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شنید میں آیا ہیکہ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہیکہ ایران سے آنے والے زائرین اور کرونا وائرس کا شکار مریضوں کو پرنس عبدالکریم خان ہسپتال قلات منتقل کیا جا رہاہے ہم ایسے فیصلے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اگر جان بوجھ کر قلات میں کرونا وائرس کی وباء کو قلات میں پھیلانے کی کوشش کر رہی اس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قلات میں صحت کے سہولتیں پہلے سے ہی دگر گوں ہیں قلات کے ہسپتالوں میں مریضوں کو بخار اور درد کے انجکشن تک نہیں ملتے تو کرونا وائرس کا کیسے علاج ممکن ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت نے قلات میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو رکھنے کی کوشش کی تو ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تما م تر زمہ داری صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ پرعائد ہوگی۔