چمن: چمن میں لاک ڈاؤن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن رش بنانے پر کئی افراد گرفتار پاک افغان سرحد مزید دوہفتوں کیلئے بند رکھنے کاحکومتی اعلان۔
تفصیلات کے مطابق کروناء وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر وزیراعلیٰ کے اعلان کے بعد چمن شہرمیں بھی لاک ڈاؤن کاسلسلہ جاری جس سے شہرکی اہم تجارتی مراکز اورمارکیٹ بند رہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ لیویز فورس اور پولیس فورس کی جانب سے چمن شہرمیں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنا شروع کردیاہیں اور ڈبل سواری مکمل طورپر بند رہی چمن شہرمیں صرف خوردنی اشیاء کی دوکانوں کھلا رہنے دیا اور اس کے ساتھ ساتھ تندور،میڈیکل اسٹور کو بھی کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہیں جبکہ پاک افغان سرحد کی بندش سے ٹرانسپورٹ بھی مکمل طورپر بند ہیں۔
حکومت کی جانب سے مزید دوہفتوں کو ملک کے تمام سرحدوں کی بندش کے اعلان کے بعد چمن پاک افغان سرحد بھی مزید دوہفتوں تک بند رہے گا لاک ڈاؤن اور پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث ہزاروں خاندانوں کے چولہے بند ہوگئے ہیں۔
جن کیلئے پاک فاؤنڈیشن کے چیئرمین علی حیدر خان خان نورزئی کی جانب سے تیرہ سو خاندانوں کیلئے راشن کی بندوبست کی گئی جس کو پاک فاؤنڈ یشن کے صدر مولاداد سلطان نورزئی نے ان گھرانوں کو پہنچایا جبکہ چمن شہرلاک ڈاؤن کے باعث شہر ویران اورسنسان رہا اورضلعی انتظامیہ پولیس ولیویز کی جانب سے گشت جاری ہیں۔