نوکنڈی: نوکنڈی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی تدارک کے سلسلے میں ساتویں روز بھی لاک ڈاؤن سے شہر بند رہا تاہم میڈیکلز اسٹورز،پنسار،گوشت،پرچون کی دکانیں،دودھ اور تندور کھلے رہے۔
لوگوں کی غیر معمولی رش بھی دیکھنے کو بھی ملی کیونکہ آج سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری ہونے سے بینک اور شہر میں رش قدرے بڑھ گئی تھی لیکن وہی پہ باقی تمام مارکیٹس بند رہی،ٹریفک بھی دوسرے شہروں کیلئے معطل رہی،بازار میں تازہ سبزیاں اور پھل فروٹ نہ ملنے سے گائکوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
عوامی حلقوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے سے گھروں میں مقید مزدور طبقے کیلئے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کرکے غذائی پیکچ کا اعلان کرکے انکے گھروں کے چولہوں کو ٹھنڈا پڑنے نہ دیا جائیں۔