|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2020

نوشکی : نوشکی میں لاک ڈاون ملازمین پر سرکار کی گرفت کمزور پڑ گیا، تنخواؤں کے حصول کے لئے عوام کرونا وائرس جیسے جان لیوا بیماری بھول گئے۔

بینکوں کے باہر انتظامات نہ ہونے کے برابر کوئی ہینڈ واش ا سینٹائزر موجود نہیں، بینکوں نے صارفین کے لئے کوئی انتظام نہیں اورنہ ہی اسٹاف نے کوئی احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔

ملک کے مالیاتی ادارے بھی صارفین کوا سینٹالائزر جیسے معمولی سہولت یا ہاتھ دھونے کے لئے پانی اور صابن کی سہولت دینے سے قاصر رہے اور اس وقت دنیا میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد دوسری بڑی وجہ کرنسی نوٹ ہیں جس سے یہ بیماری جلدی پھیل جاتی ہے ہر شخص اور ہر گھر میں منتقل ہو سکتی ہے۔بازار میں رش ہے۔