|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2020

کوئٹہ شہر اور گردونواح میں لاک ڈاؤن ہونے کے سبب شہری گھروں سے باہر نکل آئے، سڑکوں، چوہراؤں اور گلی کوچوں میں لوگوں کارش۔ کوئٹہ شہر کے تمام مشہور ومعروف جگہوں پر لو گ ٹولیوں کی صورت میں گھوم رہے ہیں۔

کوئی روک ٹوک نہیں۔ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے اعلان پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ بچے،بڑے،بوڑھے سب نے شہر کا رخ کردیا ہے۔ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں ایک دوسرے سے فاصلے پر رہیں کیونکہ آنے والے چند روز انتہائی احتیاطی تدابیر کے ہیں۔

لوگ غیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے نہ نکلیں، ضرورت کے مطابق ایمرجنسی کی صورت میں گھر کا ایک فردباہر نکلے، تاہم کوئٹہ کے شہریوں نے حکومتی اعلان اور طبی ماہرین کے مشوروں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے جناح روڈ، میزان چوک، شاہراہ اقبال، جوائنٹ روڈ، سریاب روڈ، بروری روڈ، ایئر پورٹ روڈ، کاسی روڈ، سٹیلائٹ ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں ٹولیوں کی صورت میں نظر آنے لگے ہیں۔ گلی، کوچوں، محلوں اورشہر کے مرکزی علاقے میں بھی بچے کرکٹ، فٹبال کھیلتے نظر آرہے ہیں۔

اس گھمبیر صورتحال پر ناقدین کا کہنا ہے کہ کوئٹہ شہر میں کورونا وائرس کے بڑھنے کا شدیدخطرہ ہے۔ لہذا ارباب اختیار اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور انتظامیہ اپنی قانونی کارروائی کو عمل میں لائے، ورنہ اس صورتحال کے پیش کوئٹہ شہر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں ہنگامی طور پر اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔