|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2020

زیارت :  وادی زیارت سے تعلق رکھنے والے معروف معالجین ڈاکٹر امان اللہ کاکڑ(کنسلٹنٹ نیورو فزیشن، ماہر امراض دماغ و اعصاب،کمر درد، رگ نساء، فالج، لقوہ اور مرگی) اورڈ اکٹر افتخار علی کاکڑ(ماہر امراض سینہ، ٹی بی، دمہ، الرجی اور کھانسی)نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے بعد لاک ڈاون کے پیش نظر بذریعہ واٹس ایپ مریضوں کا آن لائن چیک اپ کرینگے۔

اہلیان زیارت نے دونوں ڈاکٹرحضرات کواس عوامی خدمت کی جذبے پر خراج تحسین پیش کی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ امان اللہ کاکڑاور افتخار علی کاکڑ صرف ڈاکٹر ہی نہیں بلکہ زیارت کی عوام کے لئے کسی مسیحا،ہمدراور بڑے بھائی سے کم نہیں ہیں۔اہلیان زیارت کو علاج کے حوالے سے زیارت کوئٹہ میں کوئی بھی مسلۂ ہوجائے تو فورا ڈاکٹر امان اللہ کاکڑکے پاس چلے جاتے ہیں اور ان کے ساتھ ہر مسلۂ شئیر کیا جاتا ہے تو موصوف بھی فورا ہر وہ عملی تعاون کردیتے ہیں۔

جو ان کی بس میں ہو خاص کر موصوف کی یہ احسان اہلیان زیارت کسی صورت نہیں بھول سکتے جو وہ تمام زیارت والوں دیگر غرباء اور مساکین سے کوئی فیس وصول نہیں کرتے اور بغیر کسی معاوضہ کے ان کی چیک اپ اور تمام تر بساط کے مطابق ان کی علاج معالجہ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ موصوف تمام ڈاکٹروں کے لئے انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ایک عملی مثال بھی ہے۔

جس کاواضح ثبوت اب انہوں نے کورونا وائرس کی وباء کی تناظر میں آج سے واٹس ایپ پر مریضوں کا مفت معائنہ کرنے کا اعلان کیاہے۔لہذا جو مریض چیک اپ کرانا چاہتے ہیں وہ واٹس ایپ کے ذریعے گھر بیٹھ کر اپنی علاج کراسکتے ہیں تاکہ آپ سب کورونا وائرس سے محفوظ رہیں۔اوقا ت کار شام ۵ تا ۸ بجے واٹس ایپ نمبر 03360251394۔ڈاکٹر افتخار کاکڑ نے خصوصاً پشین والے احباب سے کہا ہے کہ وہ اتوار والے دن ”درمان میڈیکل سینٹر” میں آنے کی زحمت نہ کرے بلکہ واٹس ایپ کے ذریعے مشورہ کرے۔موبائل نمبر/ واٹس ایپ03337726688۔