|

وقتِ اشاعت :   March 31 – 2020

اوستہ محمد :  اوستہ محمد شہر اور گردونواح میں مچھروں کی یلغار کئی افراد ملیریا کے مرض میں مبتلا لاک ڈاون کی وجہ سے گاؤں کے لوگوں کو شہر میں داخلے کی پابندی کے وجہ سے مشکلات کا سامنا محکمہ صحت میو نسپل کمیٹی کے اعلیٰ حکام اس طر ف توجہ دیں عوامی حلقے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ہو نے والی معلولی بارش کی وجہ سے شہر اور گاؤں میں مچھروں نے عوام کا جینا محال کر دیا ایک طر ف لاک ڈاون کی وجہ سے عوام ذہنی کوفت کا شکار اور دوسری طر ف سے مچھروں کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہے جس کی وجہ سے کئی غر یب عوام دیہاڑی دار طبقہ اپنے بچوں کا پیٹ پا لنے کے لئے کسی مسیحا کی انتظار میں کئی سے کچھ ملے اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی دے سکیں اوپر سے مچھروں کی وجہ سے کئی وبائی امراض پہل رہے ہیں جس سے غریب مزدور عوام کو جینا محال ہو گیا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکو مت بلو چستان محکمہ صحت اور میو نسپل کے اعلی ٰ حکام اس طرف فوری طور پر توجہ دیکر شہر اور گردو نواح میں مچھر مار اسپرے کرایا جائے تاکہ غر یب مزدور ذہنی کوفت سے نجات پاسکیں اور کو رات کو سکون سے نیند سوسکیں۔