اوستہ محمد: جمعیت علما اسلام ضلع نصیرآبادکے ضلعی امیر قائد نصیرآباد حضرت مولانا بشیر احمد جمالی جمیعت علمااسلام کیبلوچستان صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وضلعی جنرل سیکرٹری فخر نصیرآباد الحاج میرنظام الدین لہڑی،سینئر نائب امیر حاجی محمد بخش بنگلزئی،مولانا عبدالرحمن پندرانی،مولانا محمد فضل مینگل، تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے امیر حاجی رحمت اللہ بنگلزئی،مولنا عبدالحمید جتک،ضلعی ترجمان عبدالقیوم رند،مفتی بشیر احمد جتک،مولانا غلام قادر لہڑی،مولوی محمد افضل نیچاری،ضلعی سالار حافظ غلام اللہ مینگل،مولوی رحیم داد جتک، مولانا محمد ہاشم رند ودیگر نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی اور زلفی بخاری کی ناکامی چھپانے کیلئے تبلیغی جماعت اور دینی ومذہبی جماعتوں پرملبہ ڈال رہاہے۔
صوبائی اور وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کی پھیلا ؤ پر توجہ نہیں دیا گزشتہ ایک مہینہ کے دوران ہزاروں افراد بیرون ملک سے پاکستان آئے انکا نہ تو اسکریننگ ٹیسٹ کیا گیابلکہ اس پر توجہ دینا بھی گوارہ نہیں سمجھا،انہوں کہا کہ وزیراعلی بلوچستان سیرسپاٹوں میں مصروف ہے ابھی تک ڈاکٹرز سیکیورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کو حفاظتی کٹ اور ماسک تک فراہم نہ کرسکی جو انکی ناکامی کا منہ بولتاثبوت ہے۔
انہوں کہا کہ سارا ملبہ تبلیغی جماعت پر نہ ڈالا جائے انہوں کہا حکومت زائرین کو سہولیات دینے سے قاصر ہے، مزید انہوں نے کہا کہ کپتان اور ان کے چیلے اعظم زلفی بخاری بارڈر سے لائی گئی وبا پر خود کو مورد الزام ٹھہرانے کی بجائے تبلیغی جماعت کی جماعتوں پر ناجائز الزامات اور مظالم ڈھانے کا مکروہ عمل کررہے ہیں، کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
کرونا ایک عالمی وبا صورتحال میں کسی طور بھی فرقہ واریت کو آگ دینے کیلئے استعمال کرنا شرپسند عناصر کا وطیرہ ہیوہ تمام لوگ جو باہر سے ملک آئے اور انہیں قرنطینہ میں نہیں رکھاگیا تو یہ حکومت کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہیحکومت ناجائز، نااہل،کیساتھ غافل بھی ہے انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے معلوم ہوگیا ہے کہ مشکل حالات میں اس نااہل سلیکٹڈ حکومت کے پاس کوئی بھی حکمت عملی موجود نہیں ہے خدانخواستہ ملک پر اگر اس سے زیادہ مشکل وقت آیا تو یہ نااہل حکومت اس ملک کا بیڑہ غرق کردیگا، انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے۔
پوری دنیا کورونا وائرس کے حوالے سے پریشان ہے اور ہماری نااہل حکومت مذہبی منافرت پھیلانے میں سرگرم عمل ہے جس کی ہم شدید الفاظوں میں مزمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا لاک ڈاؤن کیوجہ سینصیرآباد ڈویژن میں اسوقت 80ہزار کیقریب دیہاڑی دار مذدور بیروزگار ہیں صوبائی حکومت اس جانب توجہ دے تاکہ لوگ بھوک سے نہ مریں، انہوں نے کہا کہ کمشنرنصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حاف محمدقاسم کاکڑ،ڈپٹی کمشنر جعفرآباد عبدالرزاق خجک کا شکریہ جنہوں تبلیغی جماعت کے ساتھیوں سے مکمل تعاون کرکے انکو اپنی آبائی علاقوں کے طرف روانہ کیا۔