خضدار : خضدار لیویز فورس کا اسسٹنٹ کمشنر عبدالمجید سرپرہ کی نگرانی میں منشیات سمنگلروں سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی تیزی سے جاری،زاوہ چیک پوسٹ پر مشکوک گاڑی سے 16 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد دو ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالمجید سرپرہ نے نائب تحصیلدار باغبانہ حبیب گچکی کے ہمراہ لیویز ہیڈ کوارٹر خضدار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ کی ہدایت پر خضدار میں منشیات سمنگلروں،منشیات فروشوں،اسٹریٹ کرائمز،اشتہاری ملزمان اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائی شروع کی گئی ہے۔
لیویز فورس کو خفیہ اطلاع ملی کہ منشیات کی بڑی مقدار کوئٹہ سے کراچی سمنگل کیا جا رہا ہے جس پر تمام چیک پوسٹ انچارجوں کو الرٹ رہنے کا کہا گیا زاوہ چیک پوسٹ کے مقام پر ایک مشکوک کار نمبرAAL-411 کو روک کر تلاشی لی گئی جس کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے۔
16 کلو اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد کر کے گاڑی قبضے میں لیکر دو ملزمان باز محمد اور محمد شفیق ساکنان لورالائی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالمجید سرپرہ کا کہنا تھا خضدار شہر اور پورے سب ڈویژن میں منشیات فروشوں اشتہاری ملزمان اور منشیات کے سمنگلروں کے خلاف لیویز کی کاروائیاں اسی طرح جاری رہے گے۔