|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2020

نوکنڈی: ضلع انتظامیہ کی ہدیت پر لیویز فورس نے کرونا وائرس کے شبہ میں ایران سے آئے ہوئے تبلیغی جماعت کے سات افراد کو حراست میں لیا اسکریننگ کے بعدقرنطینہ سینٹر میں منتقل کردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر لیویز فورس نے تحصیلدار عرفان خان خلجی کی سربراہی میں کاروائی کرکے کلی غریب آباد کی ایک مسجد سے تبلیغی جماعت کے سات افراد کو حراست میں لیاجو ایران سے پاکستان میں تبلیغ کے سلسلے میں آئے ہوئے تھے جن کے پاس ایرانی پاسپورٹ اور دستاویزات تھیکورونا وائرس ہونے کے شبہ میں تمام افراد کو اسکرننیگ کے بعدقرنطینہ سینٹر میں منتقل کردیا گیا جبکہ انتظامیہ کہناہے مزیدتفیش جاری ہیں۔