ڈیرہ مراد جمالی: پنجاب سے گندم کے کٹائی کرنے والے تین ہزار سے زائد مزدور بغیر کرونا ٹیسٹ کیئے ضلع نصیرآباد میں مشینری کے ہمراہ داخل ہوگئے بغیر ٹیسٹنگ کے پنجاب سے نصیرآباد میں داخل ہونے والے مزدوروں سے مقامی افراد میں خوف وحراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع نصیرآباد کی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی اور تحصیل تمبو میں گندم کی کٹائی کرنے والے تین ہزار سے زائد مزدور مشینری کے ہمراہ محکمہ صحت نصیرآباد کی آنکھوں میں دھول ڈالتے ہوئے بغیر رجسٹریشن اور کرونا ٹیسٹ کیئے بغیر داخل ہونے سے مقامی آبادی میں خوف ہراس پھیل گیا ہے کیونکہ اس وقت تک ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاون بہترین شعوری مہم کی وجہ سے کرونا کا کوئی رپورٹ نہیں ہوا ہے۔