|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2020

بھاگ : ضلع کچھی کی تحصیل بھاگ ناڑی کے گوٹھ جھنگو میں گزشتہ دنوں ایک شخص میں کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کی وجہ سے گوٹھ جھنگو کو انتظامیہ کی جانب سے مکمل سیل کر دیا گیا تھا۔ جس سے یہاں کے مکین محصور ہو گئے تھے۔ اور ندی ناڑی سے آنے والے سیلابی ریلے سے گوٹھ جھنگو میں جو نقصان ہوا۔

ڈپٹی کمشنر کچھی سلطان احمد بگٹی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بھاگ ظہیر احمد زہری نے متاثرین میں راشن اور دیگر سامان تقسیم کیا اور کہا کہ اس مشکل کی گھڑی میں ان کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔ متاثرہ خاندان میں راشن تقسیم کر کے دلی سکون محسوس کر رہا ہوں۔ دکھی انسانیت کی خدمت اولین ترجیح ہے۔

اور مزید انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھاگ کی عوام سے گزارش ہے کہ گھروں میں رہیں۔ اور بنا کسی کام کے گھر سے باہر نہ نکلیں۔ اور چہرے پر ماسک لگائیں۔ اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں۔ ان ہدایات کو معمولی نہ سمجھیں۔ کیوں کی کورونا وائرس کا خاتمہ احتیاطی تدابیر کے ذریعے ممکن ہے۔ احتیاطی تدابیر کے بغیر کرونا وائرس کا مقابلہ ناممکن ہے۔ حکومتی احکامات عوام کے مفاد میں ہیں۔

سرکار کی جانب سے احتیاطی تدابیر اور آگاہی مہم قابل ستائش ہیں۔ اس سے بھی بڑھ کر اقدامات کی ضرورت ہے۔ حکومت اور باشعور پڑھے لکھے طبقے سے تعلق رکھنے والے عوامی لوگوں کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاؤ مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ حکومت اور پاکستانی عوام اپنی ذمہ داریوں سے ہرگز غافل نہیں ہیں۔عوام صبر و تحمل سے کام لیں۔

یہ قدرت کی طرف سے پوری دنیا خصوصاً مسلمانوں کے لئے آزمائش ہے۔ اور امتحان کی گھڑی ہے۔ حکومتی سطح پر کرونا وائرس سے جنگ لڑنے کے لیے کیے گئے تمام اقدامات حوصلہ کون ہیں۔ چین نے شہر ووہان میں لاک ڈاؤن کرکے چند دنوں میں اس مرض پر قابو پالیا ہے۔ اگر ہم بھی لاک ڈاؤن پر عمل کریں گے۔ تو انشاء اللہ تعالی اس مرض کو ایک دوسرے سے پھیلنے کا موقع نہیں دیں گے۔