دْکی : ڈپٹی کمشنردْکی قربان علی مگسی نے حکومت بلوچستان کے احکامات کے تحت گھر گھر جاکرلاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے دہاڑی دار غریب اور لاچار خاندانوں میں راشن تقسیم کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سردار خوشدل خان لونی،اسسٹنٹ کمشنر سید اسد شاہ،تحصیلدار سردار عبدالمجید جوگیزئی و دیگر بھی ہمراہ تھے۔
راشن شادوزئی محلہ،نصیب آباد،مسجد روڈ،رہیسانی محلہ،ہزارہ محلہ،غریب آباد اور دیگر مختلف علاقوں میں گھر گھر جاکرتقسیم کی گئی،راشن میں پچاس کلو آٹا،پانچ کلو گھی،پانچ کلو دالیں،پانچ کلو چاول اور دیگر خوردنی اشیاء شامل تھیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قربان علی مگسی نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے احکامات کے تحت لاک ڈاون سے متاثر ہونے والے غریب اور دہاڑی دار افراد کو راشن دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھر گھر جانے کا مقصد ہی یہی تھا کہ کوئی غریب محروم نہ رہ جائے،حکومت بلوچستان کورونا وائرس سے متاثرہ غریب خاندانوں کی ہر ممکن مد د کررہی ہے غریب لوگ راشن کے مستحق ہیں اور عوام بھی اس حالات میں ایک دوسرے کی مددکریں۔