لورالائی : ڈی ایچ کیو ہسپتال لورالائی کے ممتاز معالج سینئر ڈاکٹر محمد کبیر کاکڑ نے کہا ہے کہ کرونا وائر س سے حفاظت اسی صورت ممکن ہے کہ ہم خود کو گھروں کے اندر محدود کر لیں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں کیونکہ یہ وائر س ہیومیں ٹو ہیومن پھیلتا ہے۔
اپنی اور دوسروں کی صحت کی حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر کو اپنائیں بلکہ پوری فیملی کاخیال رکھیں جراثیم کش اسڑ لائز ڈ فیس ماسک اور گلوز کا استعمال لازمی کریں اور اپنے گھروں میں داخل ہوتے وقت اپنے جوتوں تک کو جراثیم کش ادویات سے صاف رکھیں اور گھروں کے دروازوں کی کنڈیاں یا کنڈوں کو بھی جراثیم کش ادویا ت سے صاف رکھیں اور کم از کم تیس سیکنڈ تک ہاتھ صابن سے دھو ئیں تاکہ اس وائر س کو پھیلنے سے روکا جائے۔
وہ گذشتہ روز لورالائی پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ڈاکٹر کبیر خان کاکڑ نے کہا کہ کرونا وائرس دینا کے مختلف ممالک میں پھیلاجس سے لاکھوں انسان متاثر ہوئے ہیں اور اب یہ خطرناک اور موذی وباء پاکستان پنچ چکی ہے جس سے ہم کو لڑنا ہے ڈرنا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائر س سے اپنے آپ کو بچانے کا واحدحل یہ ہے کہ لوگوں اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھیں اور بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں جب بھی کسی سے ملیں تو کم از چھ فٹ کا فاصلہ رکھیں جبکہ کھانستے اور چھینکتے ہوئے رومال یا ٹشو پیپرز کا استعمال یقینی بنائیں انہوں نے احتیاط نہ کرنے سے یہ وباء پھیلتی ہے۔