|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2020

حب: کرونا وائرس لاک ڈاؤن سے متاثرہ چھوٹے ماہی گیروں کے مسئلہ پر ایم این اے اسلم بھوتانی کا گوادر انتظامیہ سے رابطہ پانچ ناٹیکل میل تک شکار کی اجازت دے دی گئی۔

اس حوالے سے رابطہ کرنے پر لسبیلہ و گوادر سے منتخب آزاد ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے سبب لاک ڈاؤن کے دوران گوادر کے جو چھوٹے ماہی گیر ہیں اُنکا روزگار ختم ہو کر رہ گیا تھا۔

تاہم انھوں نے ماہی گیروں کے روزگار کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گوادر سے رابطہ کیا تو انھوں نے گوادر کے چھوٹی کشتیوں کے ماہی گیروں کو سمندر میں 5ناٹیکل میل تک شکار کرنے کی اجازت دے دی ہے ایم این اے اسلم بھوتانی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں گوادر انتظامیہ نے چھوٹی کشتیوں کے ماہی گیروں کو سمندر میں شکار کی جو رعایت دی ہے وہ اُنکے روزمرہ کے گزر بسر میں مددگار ثابت ہو گی۔