|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2020

کوہلو : ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پررسالدار میجر شیر مری کی سربراہی میں لیویز اہلکاروں نے دیہی اور شہری علاقوں میں سینکڑوں دیہاڑی دار اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کردیے ہیں راشن میں آٹا،چینی،دالیں اور اشیاء خوردونوش شامل ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رسالدار میجر شیر محمد مری کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون اور حالیہ وائرس کی وجہ سے ضلع کے غریب لوگ کافی متاثر ہوئے ہیں ہم نے ہنگامی بنیادوں پر کچھ راشن ایسے مستحق افراد میں تقسیم کردئیے ہیں جن کے گھر میں فاقوں کے ڈیرے تھے یہ بہت مشکل اور کٹھن وقت ہے جس میں ہم سب نے مل کر کردار ادا کرنا ہے۔

تاکہ ہم غریب لوگوں کی مدد کرسکیں ہمیں نہیں پعلوم کہ یہ وقت کم تک جاری رہے گا مگر ہم سب نے مل کر اس مشکل کھڑی میں اپنے دیہاڑی دار غرباء اور مستحق افراد کی مدد کرنی ہے تاکہ ان کی زندگی کا گزار بسر ممکن ہوسکے۔