|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2020

قلات : جمعیت علماء اسلام ن کے صوبائی نائب امیر مولانا محمد حیات نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت تبلیغی جماعت کے ارکان کی تحفظ کو یقینی بنائیں اور تبلیغی جماعت پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائیں۔

بلوچستان سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کو ایرانی زائرین نے پھیلاد یا اورایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو نشانہ بنا یا جارہا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہیکہ وفاقی حکومت کے اہم شخصیت زولفی بخاری نے ایران سے آنے والے زائرین کو ملک میں داخل کرکے ملک بھر میں کرونا وائرس پھیلا یا ہے۔

حکومت اس قومی مجرم کے خلاف کاروائی نہیں کر سکتی مگر پر امن اور اللہ اللہ کرنے والے لوگوں پرپنجاب میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حملے کرنے اور انہیں انتظامیہ کے زریعے تنگ کیئے جارہے ہیں اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تبلیغی حضرات شریف النفس لوگ ہیں مگر لاوارث نہیں ہیں حکومت اپنی ناکامی اور نااہلی کو چھپانے کے لیئے دعوت تبلیغ سے وابستہ لوگوں کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا زمہ دار ٹھرارہی ہے۔

انہوں نے وفاقی اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ تبلیغی جماعت سے وابستہ لوگوں کی تحفظ کو یقنی بنائے اور جو سکورٹی اہلکار تبلیغی جماعت کے لوگوں پر تشدد میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائیں