|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2020

چمن : کنوینر چمن مصالحتی جرگہ و گلستان امن جرگہ سنیئر رہنماء چمن چیمبرآف کامرس انڈسٹری حاجی عبدالباری ادرکزئی،شیخ الحدیث مولانا عبدالکریم،حاجی جانان اردوزئی،جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولوی محمدمیر اوردیگر نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب سے کروناء وائرس کی وباء پھوٹ پڑی ہیں اسوقت سے پاک افغان سرحد باڈر کو ہرقسم کی آمدروفت کیلئے سیل کردیاگیاہیں جس سے پیدل آمدروفت کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیاں بھی مکمل طورپر معطل ہوچکی ہے پاک افغان سرحد کی بندش سے چمن میں بے روزگاری بڑھ گئی ہیں۔

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ،ایکسپورٹ پائپ لائن میں موجود سینکڑوں کنٹینر چمن کے آس پاس اورسینکڑوں کنٹینر کراچی پر جام ہوگئے ہیں جناب چونکہ افغانستان ایک خشکی میں گھیراہواملک ہونے کے ناطے دوسرے ممالک کے رحم وکرم پر ہوتاہیں ماضی میں طرح طرح کی رکاوٹوں سے افغان تاجر مجبوراََ دوسرے مختلف راستے اپنانے لگے جس میں بندرعباس،ایران،چاہ بہار،تورغنڈی،ہیرتان،بندر شیرخان کے راستے استعمال کرنے لگے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ہمارے چمن کے روزگار کاایک بڑا ذریعہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ہیں جس سے ہمارے ٹرانسپورٹ،لیبر،شاہراہوں پر ہوٹلیں،کلیئرنگ ایجنٹس اوردیگر کا روزگار وابستہ ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ پاک افغان سرحد کی بندش سے چمن کے آس پاس 1800 سو کینٹنرز پھنس کر کھڑے ہیں جس میں نوے فیصد کنٹینرز خوردنی اشیاء پر مشتمل ہیں چونکہ اس وقت شدید غذائی قلت کی وجہ سے ان اموال کو افغانستان پہنچانا ضروری ہے۔

چونکہ کرونا وائرس کی وجہ سے حالت دگرگوں ہے انہوں نے مزیدکہاکہ کروناوائرس نے تمام دنیا خاص کر چائنا،اٹلی،یورپ اور امریکہ اس وباء کا شکار ہے ماہرین کے مطابق اس مقابلے کا حل صرف دفاعی صورتحال میں ہے یعنی اپنے اپ کو بچا کہ رکھنا ہدایت ہے ہمیں چاہیے کہ ان ہدایات پر مکمل عمل کریں جو گورنمنٹ پاکستان کی طرف سے جاری ہوئی ہے اور حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن کے حکم کو بلاعذر قبول کرنا چاہیے کیونکہ اسی میں ہمارا فائدہ بلکہ بقا ہے۔

اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ چمن کے شہریوں کی طرف سے اس پر مکمل عمل ہورہا ہے ۔ چمن قلعہ عبداللہ کی آبادی تقریباً 80فیصد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزاررہے ہیں اس لئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے چمن شہر اور پاک افغان بارڈر باب دوستی گیٹ بند ہونے سے بے روزگاری کی ایک لہر آگئی ہے وہ لوگ جو روزانہ کے حساب کے مطابق دن کو کما کر رات کو کھاتے خاص کر وہ 20سے 25 ہزار افراد جبکہ بارڈر کے ساتھ منسلک تھے بالکل فاقوں کے شکار ہے۔

کروناوائرسکے پھیلنے کے خدشے سے چمن بارڈر باب دوستی گیٹ کو ایک دم بند کردیاگیاہیں جس کی وجہ سے غریب افراد فاقوں کے شکارہوگئے ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ ملک میں تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کے ساتھ سخت رویہ رکھاجارہاہیں اور خصوصی طورپر تبلیغی جماعت کے افراد کو نشانہ بنایاجارہاہیں جوکہ سخت تشویشناک ہے کیونکہ تبلیغ سے وابستہ افراد عوام کودین کی دعوت دے رہے ہیں اور ان کے خلاف ایک مخصوص اندازمیں پروپیگنڈہ کیاجارہاہیں جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے مزیدکہاکہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ حکومتی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور احتیاط کے طورپر آپس میں مناسب فاصلہ رکھنا اور الّٰلہ تعالیٰ سے معافی کے ساتھ ساتھ گناہوں سے توبہ میں ہماری نجات ہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ذخیرہ اندازوں پر نظر رکھتے ہوئے ایک خصوصی پیکج کا اعلان کریں تاکہ گھر گھر امداد پہنچایا جا سکیں علاقے کے مخیر حضرات خاص کر تاجران چیمبر انجمن تاجران اپنے اپنے محلے میں معلومات لے کر غریبوں بے روزگاروں کا لسٹ بناکے زکوات خیرات سے ہر دروازے پر امداد کے طور ہر پہنچائیں۔

اسلامی طریقے سے کہ ایک ہاتھ سے دو اور دوسرے ہاتھ کو خبر نہ ہو اور انتظامیہ کو 24 گھنٹے چوکس رہنا چاہیے ہم سب کو ہرمسلمان کی مددکھل کرکرنے کی ضرورت ہیں اس موقع پر شیخ الحدیث مولانا عبدالکریم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاط کریں اور ہراس عمل کو اپنائے جس سے کروناء وائرس سے بچا جاسکے۔

کیونکہ وباء اللہ کی طرف سے ہیں اور یہ وقتا فوقتا اللہ کی جانب سے نازل ہوچکی ہے جوکہ عوام کے اپنے اعمال کے مطابق نازل ہوتے ہیں اور ہم سب کواس کو عذاب الٰہی سمجھ کراپنے اعمال کی اصلاح کرنی ہونگی اور عذاب صرف اسوقت ختم ہوسکتے ہیں جب ہم خیرات کریں۔