کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی پر اپنا احتجاجی لاعمل آئندہ 3 روز کیلئے موخر کردیا، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر رحیم خان بابر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گزشتہ روز ڈاکٹر یاسر اچکزئی کی قیادت میں بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل،صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اسد بلوچ اور سپیشل سیکریٹری صحت طاہر عباسی بھی موجود تھیں وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے انتہائی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو حالیہ ایمرجنسی صورتحال میں درپیش مسائل کو سنا گیا۔
ہسپتالوں میں حالیہ سہولیات کی عدم دستیابی کی نشاندہی پر انہیں جلد از جلد پوری کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے اور وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے صوبے میں حالیہ ڈاکٹروں کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے سپیشل سیکریٹری کو احکامات جاری کئے گئے کہ حالیہ ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے اور ہیلتھ سسٹم کی بہتری کیلئے سپیشل SNE جلداز جلد وزیر اعلی سیکریٹریٹ بھیجی جائے تاکہ موجودہ حالات میں ڈاکٹروں کی مستقل اسامیوں پر کام تیز کیا جاسکے حسب روایت سپیشل سیکریٹری صحت کی جانب سے منفی رویہ اپناتے ہوئے اور حقائق کے بالکل برعکس ڈاکٹروں کی تعیناتیوں میں خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی۔
وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ ڈاکٹروں کو موجودہ حالات میں تمام تر سہولیات دینے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائینگی،ڈاکٹر یاسر اچکزئی نے کہا کہ آئندہ بھی اپنے مسائل کے حل کیلئے وزیراعلی بلوچستان کیساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں مگر موجودہ نااہل اور غیر سنجیدہ سیکریٹری و سپیشل سیکریٹری صحت کیساتھ کسی بھی صورت بیٹھنے کو تیار نہیں۔
ترجمان نے کہا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد تاحال 12 سے تجاوز کرچکی ہیں جن کو شیخ زید ہسپتال اور ہوم آئسولیشنز میں رکھا گیا ہے ترجمان نے مذید کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی پر اپنا احتجاجی لاعمل آئندہ 3 روز کیلئے موخر کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وزیر اعلی بلوچستان ان مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔
اس موقع پر ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اسد بلوچ کی جانب سے ڈاکٹروں کو درپیش مسائل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ڈاکٹروں کے موقف کی مکمل تائید کی گئی جوکہ خوش آئند ہے اس موقع پر صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر یاسر اچکزئی نے واضع کیا کہ ڈاکٹر موجودہ حالات اور سہولیات کی عدم دستیابی میں بھی اپنی پوری یکسوئی کے ساتھ اپنی خدمات پیش کر رہے۔
موجودہ لاک ڈاون میں عوام کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے صوبے میں ٹیلی-میڈیسن کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے تمام سپیشلٹیز سے منسلک ڈاکٹروں کے ٹیلیفون نمبرز جاری کئے گئے ہیں تاکہ عوام موجودہ لاک ڈاون میں مشکلات سے بچھنے کیلئے ہسپتالوں کا رخ کرنے کے بجائے گھر بیٹھے ہمارے ینگ ڈاکٹرز کی خدمات سے مستفید ہوسکیں