|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2020

نوشکی: انجمن تاجران اور زمیندار ایکشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس میر خورشید احمد جمالدینی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں بی این پی کے میر خورشید جمالدینی،نذیر بلوچ،جمعیت کے زکریا عادل،نیشنل کے ظاہر جان جمالدینی،جماعت اسلامی کے حافظ مطیع الرحمن،بی این پی عوامی کے ایوب بادینی جمعیت نظریاتی کے مفتی فدا الرحمن،انجمن تاجران کے سعید بلوچ اور زمیندار کمیٹی کے محمد اعظم ماندائی نے شرکت کی اجلاس میں لاک ڈان کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تاجروں اور غریب عوام کے مسائل اور بجلی لوڈشیڈنگ پر خصوصی گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا جب سے لاک ڈان شروع ہوا ہے تاجروں کے مسائل بڑھ گئے ہیں بے روزگاری اور بھوک میں اضافہ ہوا ہے غریب تاجر دکاندار اور عوام نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں انہوں نے کہا حالات بہت ناساز دیگر رخ پر جارہے ہیں۔حکومت اور انتظامیہ لاک ڈان پر تو زور دے رہی ہے مگر تاجروں دکانداروں اور عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے رہی۔دکانداروں کے کرایہ اور قسط وغیرہ کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا اگر یہی صورتحال رہی تو چند روز میں انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔بھوک کے مارے لوگ سڑکوں پر نکلیں گے۔انہوں نے کہا ہم حکومت کی رٹ کو چیلنج نہیں کرتے مگر حکومت تاجروں۔

غریب عوام اور زمینداروں کو ریلیف دے اور ان کیلئے فنڈز جاری کرے آل پارٹیز اور زمیندار رہنماں نے کہا ہم انجمنِ تاجران۔غریب عوام اور زمینداروں کے مکمل ساتھ ہیں اور بازار اور دکانوں کے کھلنے اور بند ہونے کیلیئے ٹائمنگ ترتیب دی جائے تاکہ غریب دکاندار بھوک اور بے روزگاری سے مر نہ جائیں۔