نوکنڈی:نوکنڈی میں گیارہویں روز سے لاک ڈاؤن سے بازار بند اور نیشنل بینک دوسرے دن بند ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
تفصیلات کیمطابق محکمہ داخلہ کے احکامات پہ نوکنڈی میں گیارہویں روز بھی لاک ڈاؤن سے بازار بند رہی لیویز کی گشت رہی میڈیکل اسٹور،پرچون،پنسار،سبزی سمیت دودھ والے دکانیں کھولے رہے باقی مارکیٹیں بند رہی
،دکانداروں نے کہنا ہے کہ دکانیں بند ہونے سے ہمیں کرایہ دینے میں مشکلات کا سامنا ہے حکومت بند دکانداروں کیلئے ریلیف کا اعلان کرکے مشکلات میں کمی لائے دوسری طرف لاک ڈاؤن سے دہاڑی دار طبقہ مسلسل معاشی مشکلات سے دوچار ہے جس سے انکے گھروں میں فاقے کی نوبت آگئی ہے
نیشنل بینک دوسرے دن بھی بند رہا جس سے صارفین کو چیک کی کیش میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا عوامی حلقوں اور تاجر برادری نے کورونا وائرس کے بہانے نوکنڈی کی بینک کی بندش کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری بینک کھول کر صارفین کے مشکلات میں کمی لائی جائیں
بصورت دیگر احتجاج سے گریز نہیں کیا جائیگا چیئرمین سینٹ نے بھی بینک کی بندش کا نوٹس لیکر جلد کھولنے کے ہدایت جاری کیے ہیں تاحال بینک کی بندش سے سینکڑوں اکاؤنٹس اولڈرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔