|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2020

ڈیرہ مراد جمالی:کرونا وائرس کے پیش نظر ڈیرہ مراد جمالی شہر میں لاک ڈاون کو بارہ روز گزر گئے مزدور طبقہ سخت پریشا ن حکومتی امداد نہ آسکی

سینکڑوں مزدور ں کے گھروں میں فاقہ کشی کے مناظر جبکہ ضلعی انتظامیہ نصیرآباد کی جانب سے لاکھوں روپے خرچ کرکے بنائے گئے آئسولیشن وارڈ قرنطینہ سینڑوں میں وینٹی لیٹر ماسک سینیٹائزر ٹیسٹنگ کیٹیں دیگر ضروری سامان پہنچ نہ سکا

لاک ڈاون کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہونے لگے ہیں دیہاڑی دار طبقہ روزگار کیلئے درپد ہونے لگے جبکہ حکومت کی جانب سے کسی قسم کا کوئی راشن تقسیم نہ ہو سکا۔