کوہلو: صوبہ بھر کی طرح کوہلو میں بھی گیارہویں روز لاک ڈاؤن جاری رہا،جمعہ کے باعث شہر میں صبح 8بجے سے دوپہر 2بجے تک مکمل لاک ڈاؤن رہا اور ڈپٹی کمشنر نے تمام علمائے کرام سے جمعہ کے اجتماعات منسوخ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو مکمل بند کردیا گیا جبکہ شہر میں لیویز و پولیس کے بھاری نفری کا گشت جاری رہا۔
اس سلسلے میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند کردیا جبکہ سبزی،کریانہ،میڈیکل اسٹورز سمیت اشیاء خردونوش اور روزمرہ ضروریات کی دکانیں کھلی رہیں اسکے علاوہ تمام کاروباری مراکز بند رہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کا کہنا تھا کہ تاجربرادری اور شہری حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرکے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں،عوام اپنے اور گھر والوں کے جان کے تحفظ کیلئے گھروں میں رہیں،ماہرین طب کی جانب سے دی گئی۔
ہدایات پر خود عمل کریں،بار بار ہاتھ دھوئیں اور اپنے گھروالوں کو بھی احتیاطی تدابیرپرعمل کروائیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظربہتر اقدامات کئے گئے دفعہ 144اور لاک ڈاؤن پر پولیس اور لیویز کی جانب سے مکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے۔
شہر کے تمام داخلی وخارجی راستوں کو مکمل سیل کردیا گیا ہے اندرون صوبہ،بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹریفک بھی بند کردی گئی ہے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں گھروں تک محدود رکھیں۔
عبداللہ کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کیلئے راشن کی فراہمی بھی جاری اور گزشتہ دو تین روز سے سینکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کی گئی ہے،محکمہ صحت کے تمام اسٹاف کو الرٹ کیا ہوا جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ ہے۔