|

وقتِ اشاعت :   April 5 – 2020

نوکنڈی: نوکنڈی میں تیرویں روز بھی لاک ڈاؤن جا ری بازار میں شہریوں کی غیر معمولی رش،دیہاڑی دار طبقہ کو معاشی مشکلات،موبائل ایسوسی ایشن کا مسلسل دکانیں بند ہونے سے کرایہ ادا کرنے میں ریلیف کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق نوکنڈی میں دیگر شہروں کی طرح تیرہویں روز بھی لاک ڈاؤن سے بازار بند رہی شہر میں لوگوں کی غیر معمولی رش رہی، دوسری طرف لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار طبقے کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے جو تاحال حکومتی ریلیف کے منتظر ہیں لیکن ابھی تک کوئی امداد یا تعاون نظر نہیں آرہی ہے جس سے انکے گھروں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔

موبائل ایسوسی ایشن والوں کا کہنا ہے گزشتہ تیرہ دنوں سے ہماری دکانیں بند ہے جس سے معاشی مشکلات کیساتھ ساتھ دکانوں کے کرایے بھی دینے میں مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا سلسلہ ایک ہفتہ اور بڑھایا گیا ہے جس سے ہمیں کرایوں میں ریلیف دیا جائیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔