نوکنڈی : عوامی و تجارتی حلقوں نے کہا کہ نوکنڈی میں نیشنل برانچ کو واپس بحال کیا جائے کیونکہ بینک کی بندش سے اس وقت سینکڑوں صارفین مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ نوکنڈی ایک دور افتادہ علاقہ ہے جہاں کے لوگوں سے نیشنل بینک کی سہولت لینا انتہائی ناانصافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بینک کو عارضی طور پر بند کرکے دالبندین منتقل کرنے سے صارفین کی مسائل میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ایک چیک کو کیش کرنے کیلئے اس مہنگائی اور لاک ڈاؤن میں سینکڑوں کلومیٹر کا سفر کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے انہوں نے بینک کے اعلی حکام سے اپیل کی کہ اپنے فیصلے پہ نظر ثانی کرکے سینکڑوں صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھ برانچ کو بحال کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔