چاغی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر چاغی انجینئر عائشہ زہری نے تحصیل چاغی کلی لیجے کاریز،اور کلی مندوزئی میں غریب گھرانوں میں اشیاء خوردونوش تقسیم کیئے
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چاغی انجینئر عائشہ زہری نے چاغی نیشنل پریس کلب چاغی کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کو ریلیف فراہم کرنا ترجیحات کاحصہ ہے
ملک میں کرونا وائرس اور لاک ڈاون کی وجہ سے غریب اور مزدور طبقہ پر اثر انداز سے بچنے کے لیئے راشن تقسیم کئے ہیں
انھوں نے کہا کہ چاغی میں صرف غریب اور روزانہ کام کرنے والوں کو راشن ملے ہے اس مشکل وقت میں مزدور طبقہء فکر کو اکیلا نہیں چھوڑا جائیگا انکے خدمت کرنا فرض سمجھ کر انکے دہلیز پر اشیاء خوردونوش پہنچایا جائیگا.انہوں نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ مشکل کے اس گھڑی میں غریب لوگوں کا سہارا بننے کے لیئے اللہ کے رضاء کی خاطر مزدور طبقہ کے مدد کریں۔
روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کو ریلیف فراہم کرنا ترجیحات کاحصہ ہے،عائشہ زہری
وقتِ اشاعت : April 6 – 2020