ڈھاڈر: ڈپٹی کمشنر کچھی میر سلطان احمد بگٹی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس ایک عالمی وبائی بیماری ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہورہا ہے دنیا کی ترقی پزیر ممالک کی جدید ٹیکنالوجی بھی اس وائرس کو ختم نہیں کرسکا اور زیادہ تباہی کا شکار بھی وہی ممالک بنے جنہوں نے چاند پر پہنچ کر وہاں ایک نئی دنیا آباد کرنے کے خواب دیکھ رہے تھے لیکن الحمد اللہ اسکی شدت مملکت پاکستان میں کم ہے اور خاص کر بلوچستان جہاں پہلے سے پسماندگی نے ڈھیرے ڈال رکھیں ہیں۔
کیسز کم تعداد میں رونما ہو رہے ہیں لیکن اسکا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ عوام ایک مرتبہ پھراپنی روزمرہ کی سرگرمیاں شروع کردیں انشاء اللہ امتحان کی گھڑیاں جلد ختم ہونگے اوراس وائرس سے اللہ تعالی کے حکم سے پاکستان محفوظ ملک بن جائے گا جس طرح ہمارے ہمسایہ ملک چین نے اس وائرس کے دوران لاک ڈاؤن کو موثر طریقے سے اپنا کر ایک قوم بن کر دکھا یا ہمیں بھی اسکے خلاف گھروں میں وقت گزارنا چاہیئے۔
بلوچستان بلخصوص ضلع کچھی کے باشعور عوام لاک ڈاؤن کے دوران انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرکے اسکو کامیاب بنائیں کیونکہ فورسز بھی ہماری جان کی حفاظت کیلئے اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔
عوام انکے ساتھ تعاو ن کریں اور غیر ضروری طور پر بازار آنے سے گریز کریں اور ایک وقت میں ایک بندہ گھریلوں اشیاء کی خرید فروخت کیلئے نکلے اور بلا وجہ ہجوم اور رش کرنے سے اجتناب کریں کیونکہ فی الحال اس وبائی مرض کا کوئی علاج دریافت نہیں احتیاطی تدابیرکے استعمال سے ہم اپنی اور اپنے خاندان سمیت بچوں کرونا وائرس کے شکار سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔