بسیمہ : حکومتی احکامات کے پیش نظر بسیمہ، واشک، ماشکیل، ناگ سمیت ضلع بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں آج تیرھواں روز مکمل طور پر لاک ڈاون برقرار رہا،واشک کے تمام کاروباری مراکز ہوٹلز عام دکانیں بند ہیں تاہم میڈیکل اسٹورز، سبزی فروش، مرغی فروش اشیاء خورد و نوش کے دوکانیں صبح دس بجے سے شام 5 بجے تک والے کھلی رہی۔
طویل لاک ڈاؤن نے معمولات زندگی بری طرح متاثر کی ہوئی غریب اور دیہاڑی دار طبقے نان شبینہ کی محتاج ہو چکے ہیں بہت سے گھرانوں میں فاقے پڑھ گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ میں 144 نافذ کر دی گئی ہے لیکن شہریوں نے حکومت احکامات ہوا میں اوڑا دیئے دوسری طرف قومی شاہراہ N85 سے گاڑیوں کا آمد رفت جاری ہے اور شہری بھی بلا ضرورت گھروں سے باہر نکل کر گھومتے رہے انتظامیہ کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور نہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کیگئی۔