|

وقتِ اشاعت :   April 6 – 2020

کوئٹہ : بی ایس او (پجار) کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر نعیم بلوچ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں حکومت کی طرف سے حفاظتی کٹس اور طبی آلات نہ ہونے پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے پرامن احتجاج کیا تو حکومت نے بوکھلاہٹ کی وجہ سے لاٹھی چارج اور گرفتار کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اس وقت اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کے کروناوائرس کا مقابلہ کررہے ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز کے پر امن احتجاج پر انہیں گرفتار کرنا اور ان پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب ڈاکٹروں کو حفاظتی کٹس نہیں دی جائینگی تو وہ اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر ہی نکلے گے۔

بلوچستان حکومت کی یہ نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اس کٹہن صورتحال میں جہاں ہر جگہ کرونا وائرس کی افراتفری کا ماحول ہے اور حکومت نے انہوں نے ڈاکٹروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا جسکی وجہ سے وہ مجبور ہوکر روڈوں پر نکل آئے ہیں اور انکے مسائل حل کرنے کی بجائے ان پر لاٹھی چارج کرنا اور انہیں گرفتار کرنا کہاں کا انصاف ہے ڈاکٹرز دن رات اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں اور اس موذی وبا سے جنگ لڑ رہے ہیں۔

لیکن حکومت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے جو ڈاکٹرز کرونا وائرس کے خلاف دن رات مریضوں کی دیکھ بھال کررہے لیں ان پر لاٹھی چارج کروانے اور انہیں مزید ذہنی پریشانیوں مبتلا کیا جارہا ہے جوکہ قابل مذمت عمل ہے بی ایس او پجار جسکی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ?گرفتار ڈاکٹرز کو جلد از جلد رہا کیا جائے اور انہیں کرونا وائرس سے بچاو کی حفاظتی کٹس و دیگر سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے