ڈیرہ مراد جمالی : کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی نے کہاکہ کرونا وائرس قدرتی آفت ہے جس سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت کے بتائے گئے اصولوں پر مکمل عمل پیرا ہونے پڑے گا لاک ڈاون سے متاثر ہونے والے دیہاڑی مزدوروں کو راشن تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
ہر اراکین اسمبلی کے حلقہ انتخاب میں تین تین ہزار خاندانوں میں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد حق داروں میں راشن تقسیم کیا جائے گا کرونا فنڈ کے خریداری عمل کو صاف شفاف رکھنے کیلئے مختلف خریداری کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔
غیر معیاری سامان کوالٹی پر کسی قسم کی سودے بازی برداشت نہیں کی جائے گی شکایات ملنے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ز کے منعقدہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
کمشنر نصیرآباد نے کہاکہ کرونا وائرس میں رش کم کرنے اور مستحق افراد کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے رات کی تاریکی میں انتظامیہ براہ راست راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے تاکہ حقداروں کو حق مل سکے۔
انہوں نے کہاکہ عوام الناس کی بھی ذمہ داری بنتی ہے مذکورہ راشن پیکج دیہاڑی مزدوروں کیلئے ہے کو لاک ڈاون کے دوران متاثر ہو رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ نصیرآباد کچھی جعفرآباد صحبت پور جھل مگسی کے تمام اراکین اسمبلی کے حلقہ انتخاب میں تین تین ہزار مستحق خاندانوں میں تمام سیاسی جماعتوں کی نشاندہی کے بعد انتظامیہ کی جانچ پڑتال کے بعد انتظامیہ براہ راست راشن تقسیم کرے گی۔
راشن کی خریداری کوالٹی اور تقسیم میں کسی قسم کی کوتاہی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس فنڈز کو صاف شفاف رکھنے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔